
ایسوسی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی (آفاق) نے سی ڈی اے اور میٹروو پولیٹن کارپوریشن کے اشتراک سےگرین پاکستان شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مہم کی افتتاحی تقریب کچنار پارک ا ٓئی ایٹ میں ہوئ۔ جس میں جڑواں شہروں کے سکولوں سے پانچ سوسے زائد بچے شریک ہوۓ۔ بچوں کو علاوہ اساتذہ کرام تعلیمی اداروں کو سربراہان سی ڈی اے اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ایسوسی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی (آفاق) کے زونل ہیڈ نمیر حسن مدنی نے کہا کہ درخت ہماری زندگی کے لئے بے حد اہمیت رکھتے ہیں۔ تمام جانداروں کی زندگی کا دارومدارا ٓکسیجن پر ہے۔ اور درخت ہمیں ا ٓکسیجن مہیا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس سے قدرتی ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان خطرات کا مقابلہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور ان تبدیلیوں کے اثرات کو کم کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے ذریعے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بچے قائدانہ کردار ادا کر رہے ۔ جس کی وجہ سے یہ پیغام معاشرے کے ہر فرد تک پہنچایا جارہا ہے۔ شعور اور آگہی کے اس مہم میں اساتذہ کا بھی کلیدی کردار ہے۔ تقریب سے ڈاکٹر عبداللہ ، میڈم طیبہ ، نصیر جنجوعہ، احسن حامد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مہم کا آغاز نمیر حسن مدنی نے پودا لگا کر کیا اور پہلے مر حلے میں بچوں اور اساتذہ نے مل کر پانچ سو پودے لگاۓ۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو خوبصورت اور سر سبز بنانے کی یہ مہم جاری رہے گا۔ اور آئندہ دنوں میں مزید سرگرمیوں کے زریعے گرین پاکستان کے پیغام کو عام کیاجاۓ گا