
نئی نسل کا اُردو سے تعلق قائم کرنے کے لیے اساتذہ کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا اوراپنے شاگردوں میں مطالعہ کی عادت پروان چڑھانے کے لیے اپنے آپ کو مثال بناکر پیش کرنا ہوگا ۔یہ بات معروف شاعر وادیب،ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغِ قومی زبان جناب افتخار عارف نے آفا ق کے زیراہتمام آفا ق انسا ئیکلوپیڈیا کوئز کی “تقریبِ تقسیم ِ انعامات” سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کامیاب طلبہ وطالبات کو مبارک باد دی اور تعلیم پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ مطالعہ کرنے پر اُبھارا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اکادمی ادبیات پاکستان جناب ڈاکٹر راشد حمید نے کہا کہ آفاق انسائیکلوپیڈیا بچوں میں ذوقِ مطالعہ کو پروان چڑھانے کی اچھی کوشش ہے جس پر آفاق کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔محترمہ عا ئشہ سید ممبر قومی اسمبلی نے اپنے خطاب میں تاریخ کی معروف خواتین کا حوالہ دیتے ہوئے طالبات پر زور دیا کہ وہ یہ عزم کریں کہ ملک کی تعمیر وترقی کے لیے کام کریں گی۔تقریب سے معروف شاعر و کالم نگار احمد حاطب صدیقی،زونل ہیڈ آفاقنمیر حسن مدنی،زونل ہیڈ آفاق لرننگ میٹریل شفقت عباسی نے بھی خطاب کیا۔